سری نگر، 18 نومبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے انتظامیہ پر بی جے پی کو چھوڑ کر دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کی مہم چلانے سے روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی امیدواروں کے خلاف کھڑا ہونے
والے امیدواروں کو سیکورٹی کے نام پر کمروں میں بند کیا جا رہا ہے اور انہیں آزادانہ طور پر انتخابی مہم چلانے کے لئے درکار سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔
محبوبہ مفتی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا: 'وہ امیدوار، جن کا تعلق بی جے پی سے نہیں ہے، کو آزادانہ طور پر انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔