حیدرآباد، 26 اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب،ذات کے نام سے بعض افراد اوچھی سیاست کررہے ہیں۔
انہوں نے شہر حیدرآباد میں آج تین سوپر اسپیشلٹی
اسپتالوں گچی باؤلی، ایل بی نگر، صنعت نگر اور الوال میں سنگ بنیادرکھا۔
اس موقع پر الوال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہو ا، ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد کیا ہورہا ہے ہم سب یہ دیکھ رہے ہیں۔