اوٹاوا، 11 مارچ (یو این آئی) کینیڈا نے امریکا کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، امریکا کے 15 لاکھ صارفین کو اب بجلی 25 فیصد مہنگی ملے گی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈین صوبے اونٹاریو نے امریکی ریاستوں کو
دی جانیوالی بجلی پر 25 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا ہے۔
کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے امریکی ریاستوں مشی گن ، منی سوٹا اور نیو یارک کو بجلی فراہم کی جاتی ہے، اونٹاریو ، کینیڈا کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے اور سب سے بڑی معیشت رکھتا ہے۔