ٹورنٹو، 30 جون (یو این آئی) دنیا کے دوسرے ٹھنڈے ملک کینیڈا میں گرمی نے غضب ڈھا دیا، گرمی کا چوراسی سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارہ پہلی بار49 ڈگری سیلیس تک پہنچ گیا اور ہیٹ ویو 234 افراد کی جان لے گئی۔
تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نمایاں ہونے لگے، ٹھنڈے ملک
کینیڈا کے مختلف علاقوں میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹا تو شہری بل بلا گئے۔
کینیڈا کے صوبے وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہوگیا، پارہ پہلی بار درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ برٹش کولمبیا کے شہر لیٹن میں لگاتار تیسرے روز بھی گرمی کاریکارڈ ٹوٹا۔