the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ، 18 فروری (یو این آئی) اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 59 سیٹوں کے لیے انتخابی مہم جمعہ کو شام 6 بجے ختم ہو جائے گی ریاست میں سات مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے دوران20 فروری کو ہونے والی پولنگ کے تیسرے مرحلے میں 2.15 کروڑ ووٹر 16 اضلاع کی 59 اسمبلی سیٹوں پر 627 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 جنوری کو شائع کردہ ووٹر لسٹ کے مطابق تیسرے مرحلے کی نشستوں پر 02 کروڑ 15 لاکھ 75 ہزار 430 ووٹرز ہیں۔ اس میں 01 کروڑ 16 لاکھ 12 ہزار 10 مرد ووٹرز اور 99 لاکھ 62 ہزار 324 خواتین ووٹرز کے علاوہ 1096 تھرڈ جینڈر ووٹرز شامل ہیں۔
اس مرحلے میں برج علاقے کے پانچ اضلاع فیروز آباد، ہاتھرس، مین پوری، ایٹا اور کاس گنج کی 19، اودھ علاقے کے کانپور، کانپور دیہات، اوریا، فرخ آباد، قنوج اور ایٹاوا ضلع کی 27 اور بندیل کھنڈ کے پانچ اضلاع جھانسی، جالون، للت پور، مہوبہ اور ہمیر پور کی 13 سیٹوں پر ا نتخاب



ہونا ہے۔ ان میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کا سب سے مضبوط گڑھ 'یادو بیلٹ ایٹا، اٹاوہ اور مین پوری شامل ہیں، جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گزشتہ انتخابات میں ایس پی کے قلعے میں زبردست نقب زنی کی تھی۔
تیسرے مرحلے میں 2107 میں بی جے پی نے 59 میں سے 49 سیٹوں پر قبضہ کرلیا تھا، جب کہ ایس پی صرف نو سیٹیں جیت سکی اور کانگریس کو محض ایک سیٹ ملی تھی۔ اس علاقے میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکاتھا۔ اپنی بقا کی جنگ لڑنے والی اپوزیشن پارٹیاں اس الیکشن کے تیسرے مرحلے میں اپنا کھویا ہوا میدان دوبارہ حاصل کرنے کی امید کر رہی ہیں، وہیں بی جے پی اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ کسی بھی قیمت پر اس علاقے میں خود کو کمزور نہ ہونے دیا جائے۔
اہم بات یہ ہے کہ انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں 20 اضلاع کی 113 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ 10 فروری کو 11 اضلاع کی 58 نشستوں پر اور 14 فروری کو نو اضلاع کی 55 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.