حیدر آباد 23 ستمبر (یو این آئی) حیدر آباد میں تالابوں اور نہروں کے ایف ٹی ایل وبفر زون
میں غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کرنے کیلئے تشکیل دی گئی حیدر آباد ڈیزاسٹر رسپانس اور ایسٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن
(حیدرا) نے کل شب پٹیل گوڑا اور کشٹاریڈی پیٹ میں انہدامی
کارروائی انجام دی۔
اس مہم کے حصہ کے طور پر کئی عمارتوں کو منہدم کر دیا گیا۔ ایک پانچ منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت اور زیر تعمیر 6 منزلہ عمارت کو منہدم کر دیا گیا۔