کیلیفورنیا/28جولائی(ایجنسی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے کے جنگلاتی علاقے میں لگنے والی شدید آگ مسلسل پھیل رہی ہے۔ تقریباً تین لاکھ ایکڑ پر پھیلا جنگل جل چکا ہے۔ ابھی تک فائربریگیڈز کے کئی اراکین اس پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس آگ سے اب تک پانچ سو عمارتیں جل چکی
ہیں۔ آگ کیلیفورنیا کے حسین مناظر کے مقام شاستا ٹرینیٹی کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔ تقریباً نوے ہزار لوگوں کے شہر ریڈنگ کو بھی آگ نے گھیر لیا ہے۔ ریڈنگ کے بازار اور گلیاں ویران ہو کر رہ گئے ہیں۔ تیز ہواوں کی وجہ آگ کے بگولے بلند ہونا شروع ہو گئے ہیں اور اگر یہ آگے بڑھنے لگے تو صورت حال سنگین ہو سکتی ہے۔