: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) سی اے جی دنیا کے سب سے زیادہ موثر اور باوقار آڈٹ اداروں میں سے ایک ہے ایوان اور پارلیمانی کمیٹیوں کے اندر سی اے جی کی رپورٹ پر بحث اور مثبت تجاویز سے ملک کی جمہوریت مضبوط ہوتی ہے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج آڈٹ ڈے اور آڈیٹرز کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوے یہ بات
کہی مسٹر برلا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سی اے جی کی رپورٹوں پر پارٹی لائن کو توڑ کر ایوان میں بحث کی جاتی ہے اور قوم کے مفاد میں فیصلے کیے جاتے ہیں سی اے جی کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ آئین نے اس ادارے کو ایک جامع اور فعال کردار دیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ان کی وفاداری صرف آئین اور قوم سے ہے۔