نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) حکومت نے بمسٹیک ممالک کے ساتھ ٹکنالوجی کی منتقلی، تجربے کے اشتراک اور صلاحیت کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت ناموں کو منظوری دی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے منگل کوبمسٹیک ٹیکنالوجی ٹرانسفر فیسیلٹی (ٹی ٹی ایف ) کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) سے متعلق تجویز کو
منظوری دی۔ اس سے متعلق معاہدے پربمسٹیک کے رکن ممالک نے مارچ 2022 میں سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ پانچویںبمسٹیک سربراہی اجلاس میں دستخط کیے تھے۔
بمسٹیک ٹی ٹی ایف کا بنیادی مقصدبمسٹیک کے رکن ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی، تجربات کے تبادلے اور صلاحیت کی تعمیر کو فروغ دے کر ہم آہنگی، سہولت کاری اور تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔