نئی دہلی، 19 اگست (یواین آئی) حکومت نے تین اور ہوائی اڈوں کی آپریٹنگ نجی ہاتھوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاویڈکر نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ جے پور، گواہاٹی اورتروانتھاپورم ہوائی اڈوں کی آپریٹنگ نجی کمپنیوں کو حوالے کرنے کی تجویز کو کابینہ میں منظوری دے دی گئی ہے۔اس سے وزارت
شہری پرواز کے کے تحت کمپنی ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کو یکمشت 1,070 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی۔ ساتھ ہی مسافروں کو ملنے والی سہولیات میں بھی بہتری آئے گی۔
مسٹر جاویڈکر نے بتایا کہ پبلک ماس پارٹیسیپیشن (پی پی پی) کی بنیاد پر لیز پر ان ہوائی اڈوں کی آپریٹنگ، منیجمنٹ، دیکھ بھال اور ڈیولپمنٹ وغیرہ کا حق نجی کمپنیوں کو حوالے کیا جائے گا۔ یہ لیز پچاس برسوں کے لئے ہوگی۔ ابھی ان تینوں ہوائی اڈوں کی آپریٹٹنگ اے اے آئی کے پاس ہے۔