نئی دہلی، 28 اپریل (یواین آئی) مرکزی کابینہ نے آج برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے ساتھ معاہدے کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت ایک دوسرے ملک کے کسٹم حکام اطلاعات اور انٹلیجنس شیئر کرسکیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کو منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس معاہدے سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔
یہ معاہدہ کسٹم معاملے میں کسٹم تعاون اور باہمی انتظامی مدد سے متعلق
ہے۔
اس سے کسٹم سے متعلقہ جرائم کی روک تھام اور تفتیش کے لئے مفید اطلاعات میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی تجارت میں سہولت ہو اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کی جانے والی اشیا کی کارگر کلیرنس یقینی بنایا جاسکے۔
اس معاہدے پر دونوں ممالک کی حکومتوں کی طرف سے متعلقہ حکومتوں کی منظوری کے بعد دستخط کیے جائیں گے۔ معاہدہ دونوں فریقوں کے مجاز نمائندوں کے دستخط کے بعد ماہ کے پہلے دن سے نافذ العمل ہوگا۔