نئی دہلی، 22دسمبر (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے مسابقتی قانون اور پالیسی کے شعبہ میں تعاون کو فروغ اور مضبوط بنانے کے لئے کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی)اور ماریشس کے مسابقتی کمیشن (سی سی ایم) کے مابین مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلہ کی تجویز کو منظوری دی گئی۔
اس
معاہدہ کا مقصد معلومات کے تبادلے، بہترین طریقوں کے اشتراک اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعہ مسابقتی قانون اور پالیسی کے معاملات میں تعاون کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا ہے۔ اس سے تکنیکی تعاون، تجربات شیئر کرنے اور انفورسمنٹ کو آپریشن جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔ اس کے نتیجہ میں صارفین کو بڑے پیمانہ پر فوائد حاصل ہوں گے اور ایکویٹی اور شمولیت کو فروغ حاصل ہو گا۔