نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) حکومت نے کان کنی کے لیے نامناسب زمین کوقابل استعمال بنانے اور کوئلہ علاقے میں سرمایہ کاری اور روزگار بڑھانے کے مقصد کوئلائزڈ ایریاز (ایکوزیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ 1957 (سی بی اے ایکٹ) کے تحت تحویل اراضی کے استعمال کے لیے پالیسی کو منظوری دی ہے۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے اسے منظوری دے
دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کان کنی کی جا چکی یا عملی طور پرکان کنی کے لیے غیر موزوں زمین کے استعمال کو قابل سہولت بنانے اور کوئلہ علاقے میں سرمایہ کاری اور روزگارپیدا کرنے کو بڑھانے کے مقصد سے مرکزی کابینہ نے کوئلائزڈ ایریا (تحویل اورترقی)ایکٹ، 1957 (سی بی اے ایکٹ) کے تحت تحویل اراضی کے استعمال کے لیے پالیسی کو منظوری دی ہے۔اس پالیسی میں کوئلہ اور انرجی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور قیام کے مقصد سے ایسی زمین کے استعمال کا التزام ہے۔