لکھنؤ:21 دسمبر(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر پیمانے پر ہورہے احتجاج کے بعد مرکزی حکومت سے اس متنازع قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے سنیچر کو اس ضمن میں کئے گئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’’اب
تو نئے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں مرکزی حکومت کے این ڈی اے میں بھی مخالفت کی آواز اٹھنے لگی ہے۔ لہذا بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ اپنی ضد کو چھوڑ کر ان فیصلوں کو واپس لے۔ساتھ ہی احتجاجی مظاہرہ کرنے والے افراد سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنا احتجاج پر امن طریقے سے ظاہر کریں‘‘۔