نئی دہلی، 16 دسمبر ( یواین آئی) سپریم کورٹ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف دائر عرضیوں کی سماعت 18 دسمبر کو کرے گا عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کَپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے معاملے کا خصوصی ذکر چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوريہ کانت کی بینچ کے سامنے کیا اور فوری طور پر سماعت کی
درخواست کی ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وہ بدھ (18 دسمبر) کو معاملوں کی سماعت کریں گے ۔
اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں کل 13 عرضیاں دائر کی گئی ہیں، جن میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی، کانگریس کے رکن پارلیمان جے رام رمیش اور ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئیترا شامل ہیں ۔