حیدرآباد۔17مارچ (یو این آئی) ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ایم دیاکر نے تلنگانہ حکومت اور وزیراعلی چندرشیکھر راؤ کی جانب سے گزشتہ روز ریاستی اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف قرارداد کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد صرف اور صرف گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مسلم ووٹ حاصل کرنے
کیلئے منظورکی گئی ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ این پی آر پر روک لگانے کے سلسلہ میں جی او جاری کرنے کا وزیراعلی اعلان کرتے لیکن مسٹر راؤ اس سلسلہ میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آسام میں کی گئی این پی آر اور این آر سی سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں کسی کے والد کو شہریت مل گئی تو کسی کی اہلیہ کو شہریت نہیں ملی۔