لکھنؤ:26دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں گذشتہ 19 دسمبر کو شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف ہوئے احتجاج میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد ہوئے نقصانات کی تلافی کے لئے لکھنؤ ضلع انتظامیہ نے جمعرات کو ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر دارا پوری سمیت 48 افراد کے خلاف املاک ضبط کرنے کا نوٹس بھیجا
ہے۔
لکھنؤ ضلع انتظامیہ نے تشدد بھڑکانے اور اس میں ملوث ہونے کے الزام میں یوں تو 110 افراد کو نوٹس جاری کیا ہے۔
ان افراد سے تین دنوں کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے کہ آخر احتجاج کے دوران ہونے والے نقصانات کی تلافی ان سے کیوں نہ کی جائے لیکن 48 افراد کو املاک ضبط کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔