: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اسلام آباد ، 5 اپریل ( یواین آئی ) پاکستان میں اپریل کے اواخر تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے ۔ یہ خدشہ پاکستان کی نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن وزارت نے سپریم کورٹ میں سونپی رپورٹ میں ظاہر کیا ہے ۔ پاکستان میڈیا کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے اواخر تک کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 50 ہزار تجاوز کر سکتی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا
گیا ہے کہ 2392 مریضوں کے لیے انتہائی نگرانی کی ضرورت ہوگی جبکہ 7024 شدید طور سے متاثر ہو سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ 41482 مریض ایسے ہوں گے جو معمولی متاثر اور انہیں گھریلو قرنطینہ کی ضرورت ہو گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تخمینہ دیگر ممالک اور یورپی ممالک کی 35 دن کی صورتحال کی بنیاد پر لگایا گیا ہے ۔ فی الوقت پاکستان میں 2835 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں ، جبکہ 42 افراد کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے ۔