the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کلکتہ4ستمبر (یواین آئی)الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی کے روایتی انتخابی حلقہ بھوانی پور اور مرشدآباد ضلع کی دو سیٹوں شمشیر گنج اور جنگی پور میں 30ستمبرکو ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کیا ہے۔جب کہ کمیشن نے ریاست کی چار سیٹیں کھاراداہ، گوسابا، دین ہاٹا اور شانتی پور میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مغربی بنگال کی دو اسمبلی نشستوں اور اڈیشہ میں سے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 30 ستمبر کو ہوگی۔جب کہ ووٹوں کی گنتی 3اکتوبر کو ہوگی۔
چوں کہ ممتا بنرجی نندی گرام سے انتخاب ہار گئیں تھیں اور اس وقت ممبر اسمبلی نہیں ہے اس لئے انہیں 6مہینے میں رکنیت حاصل کرنا ضروری تھا۔انتخابات میں تاخیر کی وجہ سے ترنمو ل کانگریس پریشان تھی۔نومبر تک انتخابات نہیں ہونے کی صورت میں آئینی بحران پیدا ہوسکتا تھا۔
اس سال اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی نے بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے کے بجائے مشرقی مدنی پور کے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔نندی گرام میں حصول اراضی کے خلاف تحریک چلاکر ممتا بنرجی اقتدار میں آئی تھیں وہاں سے وہ اپنے سابق ساتھی شوبھندو ادھیکاری سے انتخاب ہار گئیں۔انتخابی نتائج کے بعد، بھوانی پور حلقہ سے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے شوبھن دیب چٹوپادھیائے نے بنرجی کو وہاں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے لیے سیٹ خالی کی۔ الیکشن کمیشن کے پریس نوٹ کے مطابق، مغربی بنگال کے چیف سکریٹری نے بتایا ہے کہ انتظامی ضروریات اور عوامی مفاد کے پیش نظر بھوانی پور اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب ضروری ہے۔کیوں کہ ممتا بنرجی کو 5نومبر تک مقنہ کی رکنیت حاصل کرنا



ضروری تھا۔
مغربی بنگال کے شمشیر گنج اور جنگی پور اور اڑیشہ کے پیپلی میں اسمبلی انتخابات کرانے کے اپنے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ چونکہ ان تینوں نشستوں کے امیدوار اور سیاسی جماعتیں پہلے ہی انتخابی مہم کا 29 اپریل سے مئی تک فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اس سال ان سیٹوں پر صرف 20 ستمبر سے انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہوگی۔
کمیشن نے کہا کہ اس نے کوویڈ کی صورتحال، سیلاب اور تہوار کے موسم کے پیش نظر دیگر 31 اسمبلی حلقوں اور تین پارلیمانی حلقوں میں ضمنی انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی جے پی نے کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے ضمنی انتخاب کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی نے ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران بھی بنگال اسمبلی انتخابات کے تسلسل پر سوال اٹھایا گیا تھا۔
کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 13 ستمبر تک جمع کرانے ہوں گے۔ جانچ 14 ستمبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 18 ستمبر کو واپس لیے جا سکتے ہیں۔ ووٹنگ کا سارا عمل 5 اکتوبر تک مکمل ہونا ہے۔ دوسرے لفظوں میں ممتا بنرجی درگا پوجا سے قبل تک اسمبلی کی رکنیت حاصل کرلیں گی۔
تاہم، کھاراداہ، گوسابا، دنہٹا اور شانتی پور میں ضمنی انتخابات نہیں ہو رہے ہیں۔ کھارادھا اور گوسابا میں جیتنے والے ترنمول امیدواروں کی موت ہو گئی ہے۔ دین ہاٹا اور شانتی پور کی نشستیں بالترتیب بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ نشیت پرمانک اور جگناتھ سرکار نے خالی کی ہیں۔ تاہم 30 ستمبر کو جنگی پور اور سمشیر گنج حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ان حلقوں سے امیدوار کی موت کی وجہ سے انتخابات ملتوی کردیا گیا تھا۔
یواین آئی۔نور
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.