the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ2نومبر (یواین آئی) ترنمول کانگریس نے ضمنی انتخابات میں چاروں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے 2021میں کوچ بہار میںس دن ہاٹا میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کو محض 56ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر اس مرتبہ ترنمول کانگریس کے ادین گوہا نے 189575 ووٹوں سے ریکارڈ جیت حاصل کی ہے جب کہ بی جے پی امیدوار کو محضِ 11فیصد ووٹ ملے۔ ادین گوہا نے ضمنی انتخابات میں بڑے فرق سے جیت حاصل کرکے ریکارڈ حاصل کیا ہے۔
گوسابا سے ترنمول کانگریس کے امیدوار سبرتو منڈل نے 161474 وو ٹ حاصل کی ہے۔انہیں کل 87فیصد ووٹ ملے ہیں جب کہ بی جے پی کے امیدوار پالس رانا کو محض 9.95فیصد ووٹ ملے ہیں



۔
کھردہ سے ریاستی وزیر شوبھن دیب چٹرجی نے 114086ووٹ حاصل کرکے جیت درج کی ہے۔دوسری پوزیشن کےلئے بی جے پی اور سی پی آئی کے درمیان زبردست مقابلہ تاہم بعد میں بی جے پی کے امیدوار جے ساہا نے 13فیصد ووٹ حاصل کیا اور سی پی آئی ایم کے امیدوار کو دیب جیوتی داس کو 10.30فیصد ووٹ ملے۔
شانتی پور جہاں گزشتہ انتخاب میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔اس مرتبہ ترنمول کانگریس کے برجس گوسوامی نے 112087ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کی ہے۔یہاں بھی بی جے پی اور سی پی آئی کے درمیان دوسری پوزیشن کےلئے سخت مقابلہ ہوا اور بی جے پی کو 23فیصد ووٹ ملے تو سی پی آئی ایم کو 19فیصد ووٹ ملے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.