کلکتہ16جولائی (یواین آئی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے عین قبل ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے دنیش ترویدی کی خالی کردہ راجیہ سبھا کی سیٹ پر 9اگست کو انتخاب ہوگی ۔
ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن دنیش تریویدی نے 12 فروری کو راجیہ سبھا سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایوان میں ان کا دم گھٹنے لگا ہے۔کیونکہ وہ مغربی
بنگال میں جاری تشدد کے لئے کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔ اب وہ بی جے پی کے ساتھ ہیں
تریویدی کی مدت اپریل 2026 میں ختم ہونی تھی۔کمیشن نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے لئے نوٹیفکیشن 22 جولائی کو جاری کیا جائے گا اور ضرورت پڑی تو9 اگست کو ووٹنگ ہوگی ۔ پولنگ کے اختتام کے ساتھ گنتی اسی دن ہوگی۔کمیشن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ضمنی انتخاب کے دوران کورونا پروٹوکول کا خیال رکھا جائے گا۔