اوگاڈوگو،3مارچ:- افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں نے فرانسیسی سفارت خانے اور آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔
دہشت گردوں نے پہلے راجدھانی اوگا ڈوگو
میں وزیر اعظم ہاؤس کے قریب فوجی ہیڈ کوارٹرز میں دھماکہ کیا اور پھر فرانسیسی سفارتخانے پر بھی دھاوا بول دیا۔
فوجی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ میں 28 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے جبکہ برکینا فاسو کی فوج نے مقابلہ میں کئی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا۔