حیدرآباد27دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ میں خالی سرکاری ملازمتوں کو پُرکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ریاست کے بے روزگارنوجوانوں کی حمایت میں صدرریاستی بی جے پی بنڈی سنجے نے بھوک ہڑتال کی۔
پولیس نے کوویڈ کی صورتحال کے پیش نظر جلسوں،ریلیوں اور
اجتماعات پر 2جنوری تک عائد پابندی کے احکام کا حوالہ دیتے ہوئے اس احتجاج کی اجازت نہیں دی۔
زعفرانی جماعت کو دھرنا چوک پر اس بھوک ہڑتال کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد شہر کے نامپلی علاقہ میں واقع بی جے پی کے دفتر میں ہی بنڈی سنجے نے اپنی بھوک ہڑتال شروع کردی۔