کنمنگ [چین] ،18 جون (یواین آئی) چین کی ہائی اسپیڈ ریلوے یعنی بلٹ ٹرین جلد ہی ہند چین جزیرہ نما یعنی آسیان ممالک میں قدم رکھنے جا رہی ہے اور اگلے چند برسوں میں یہاں سے ٹرین میں سوار ہو کر براہ راست لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور ملیشیا چند گھنٹوں میں پہنچنا ممکن ہو جائے گا۔
چین کے ینان صوبہ ریلوے کمپنی سی آر ایچ کے افسران نے یہاں جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے صحافیوں کو بتایا کہ صوبائی راجدھانی کنمنگ سے لاؤس تک ہائی اسپیڈ ریل لائن بچھانے کا کام چل رہاہے اور یہ ریلوے لائن تھائی لینڈ اور کمبوڈیا ہوتے ہوئے ملیشیا تک جائے گی۔اسے آگے سنگاپور تک بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کنمنگ سے کوالالمپورایک شب کے سفر میں پہنچنا ممکن ہوگا۔
سی آر ایچ کے افسرا ن نے کنمنگ شہر کے جنوبی سرے پر تعمیر نئے ہائی اسپیڈ اسٹیشن کنمنگ نان کی توسیع کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تعمیرکی شروعات جون 2011میں ہوئی تھی اور 28دسمبر 2016 کو یہ پروجیکٹ مکمل ہوگیا۔یہ اسٹیشن شہر کے مین اسٹیشن سے28 کلو میٹر دور بیلڈ اینڈ راڈ انیشی ایٹیو(بی آر آئی)کے تحت تیار کئے جارہے چین گونگ اکنامک سیکٹر سے متصل ہے۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ چین سرکار براستہ میانمار جنوبی ایشا خاص کر بنگلہ دیش اور ہندوستان تک بھی یہ ریلوے لائن لیجانا چاہتی ہے اور اس کے لئے
مختلف سطح سے بات چیت ہورہی ہے۔افسران کے مطابق ریلوے اسٹیشن کا خاکہ مستقبل کی ضرورتوں کو دھیان میں تیار کیا گیاہے۔ابھی حال میں دو سے تین لاکھ مسافر یومیہ یہاں سے سفر کرتے ہیں۔ اور روزانہ تقریباً 75 جوڑی گاڑیاں آتی اور جاتی ہیں۔ان گاڑیوں میں سیمی ہائی اسپیڈ گاڑی کی رفتار 200سے250 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے،جبکہ ہائی اسپیڈ گاڑیوں کی رفتار 300سے350کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔افسران نے بتایا کہ کنمنگ سے ہانگ ژاؤ،شنگھائی،چینگ دو شین ژین،لان ژاؤن،گوانگ ژاؤ وغیرہ 17مقامات کیلئے گاڑیاں چلتی ہیں۔
ہائی اسپیڈ ٹرین میں کرایہ کے بارے میں افسران نے بتایا کہ گاڑی میں دو کلاس ہیں-فرسٹ کلاس اور سکنڈ کلاس۔’شتابدی ایکسپریس ‘ یا ’گتی مان ایکسپریس‘کی اے سی چیئر جیسی سکنڈکلاس اور ایگزیکٹیو کلاس کو فرسٹ کلاس کہا جاتاہے۔کچھ نئی گاڑیوں میں سلیپر کلاس بھی شروع ہوئی ہے جو انڈین ریلوے کے اے سی -2 کی طرح لیکن اس سے کہیں بہتر ہے۔سی آر ایچ ریلوے میں فیلیکسی فیئر جیسا کرایہ سسٹم نہیں ہے ۔مسافروں کو ایک یکساں فکس کرایہ دینا ہوتاہے ،ہواہائی جہاز سے کم ہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ سکنڈ کلاس کا کنمنگ سے بیجنگ تک کرایہ تقریبا 1100یوآن ہے۔اس سفر میں تقریباً ساڑھے 10 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔جبکہ گوانگ ژاؤ کا کیلئے کرایہ 447 یوآن ہے جہاں تقریباً ڈھائی گھنٹے میں پہنچا جاسکتا ہے۔
یو این آئی،اظ