ایٹہ: 04 دسمبر(ایجنسی) اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں پیر کو مبنیہ گئورکشکوں اور پولیس کے درمیان ہوئی پر تشدد جھڑپ میں شہید سیانا کوتوالی انچارج انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کا منگل کی شام پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسوم کی ادائیگی کر دی گئی
سرکاری ذرائع کے مطابق آخری رسوم کی ادائیگی سے قبل شہید انسپکٹر سبودھ کی لاش ایٹہ پولیس لائن لے جایا گیا اور وہاں آگرہ زون کے اڈیشنل اے ڈی جی اجے آنند کے علاوہ
پولیس آئی جی پرتندر سنگھ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آئی پی پانڈے، سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آشیس تیواری، فرخ آباد کے رکن پارلیمان مکیش راجپوت اورعلی گنج کے ممبر اسمبلی ستیہ پال سنگھ راٹھور وغیرہ نے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ بعد میں سبودھ کے لاش کو ان کے آبائی گاؤں جیتھرا علاقے کے سرگنوا گاؤں لے جایاگیا۔
آخری رسوم کی ادائیگی کے لئےسبودھ کی لاش کو لے جایاجارہاتھا اسی اثنا میں ان کے اہل خانہ شہید کا درجہ دینے اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو موقع پر بلانے کے مطالبہ پر آڑ گئے۔