بلند شہر/ نئی دہلی/8ڈسمبر(ایجنسی) بلند شہر میں انسپکٹر سبودکمار کو گولی مارنے کے الزام میں ہندوستانی فون کے جوان جیتندر ملک عرف جیتو فوجی کو سوپور سے حراست میں لیا گیا، بھائی کو حراست میں لیے جانے کے بعد انکے بھائی دھرمیندر ملک نے کہا کہ میرے بھائی کو سازش کے تحت پھنسایا جارہا ہے، وہ انسپٹکر کا قتل میں کسی بھی طور پر شامل نہیں تھے، میرے پاس انکے بے گناہی کے ثبوت ہے، دھرمیندر نے سی ایم یوگی سے مدد کی اپیل کی ہے.
بتادیں کہ انسپکٹر کا قتل کے معاملے میں مبینہ طور پر جوان جیتو کو ہفتہ کو جموں و کشمیر سے حراست میں لیا گیا ہے، فوج کے ذرائع کی معلومات دیتے ہوئے بتایا، جیتندر ملک عرف جیتو فوجی کو سوپور میں 22 قومی رائفلز کی طرف سے حراست میں لیا گیا، اس معاملے میں کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی نے انہیں حراست میں لیا ہے.