بلندشہر:12اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بلند شہر کی ہونہار طالبہ سدیکچھا بھاٹی کی المناک موت پر بلند شہر پولیس نے نامعلوم بائیک سواروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے جاچ کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے جو تین دن کے اندر اپنی رپورٹ سونپے گی گذشتہ کل بلند شہر میں سڑک
حادثے میں سدیکچھا بھاٹی کی موت ہوگئی تھی۔
وہ چار کروڑ کی اسکالر شپ لے کر امریکہ میں منیجمنٹ کی پڑھائی کررہی تھی۔
کارگذار سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اتل کمار شریواستو نے آج یہاں بتایا کہ سدیکچھا بھاٹی کی موت کے معاملے میں پولیس نے اورنگ آباد تھانے میں رپورٹ درج کی ہے۔