: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی 10 جون (یواین آئی) مغربی مضافاتی علاقے مالاڑ کے مالونی میں بدھ کو عمارت کا ایک حصہ گرنے سے مارے گئے 11 لوگوں کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کی مالی مدددینے کی مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے جمعرات کو اعلان کیا وزیراعلیٰ نے واقعہ پر
افسوس ظاہرکیااور زخمیوں سے ملنے کے لئے باباصاحب امبیڈکراسپتال گئے مسٹر ٹھاکرے کے ساتھ ان کے بیٹے اوروزیرآدتیہ ٹھاکرے، بی ایم سی سربراہ اقبال سنگھ چہل، میئر کشوری پیڈنیکر اور ضلع افسر ملند بوریاربھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کاعلاج سرکاری خرچ پرہوگا۔