the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ،12 فروری ( یواین آئی) وزیر مملکت برائے مالیات انوراگ ٹھاکر نے آج کہا کہ عام بجٹ میں کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے ، ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ملک کو مینوفیکچرنگ کا مضبوط گڑھ بنانے کے التزامات کئے گئے ہیں ، جس میں ’آتم نربھر (خود کفیل) اورمضبوط ہندوستان کی امید نظر آتی ہے۔
جمعہ کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں سال 2021-22 کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ بجٹ میں خود انحصاری اور مضبوط ہندوستان کی امید نظر آرہی ہے۔ ملک میں پہلی بار بجٹ میں اب تک کیپیل ایکسپنڈیچر میں



34 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے سب سے زیادہ لوگوں کو خط افلاس سے سے نکال کر تاریخ رقم کی ہے۔ شیڈول کاسٹ برادریوں کے بجٹ میں اضافہ کیا گیاہے۔غریب اور پسماندہ طبقات کو گیس ، بیت الخلا ، ایل ای ڈی بلب اور صاف پانی جیسی بنیادی چیزیں فراہم کیں۔ پسماندہ طبقات کے لئے مختص رقم میں 28 فیصد ،دویانگ(معذوروں) کے لئے 30 فیصد اور مشن شکتی کے لئے 16 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سال 2025 تک ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.