حیدر آباد 20 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ اسمبلی کے منگل سے شروع ہونے والے بجٹ سیشن کے سلسلہ میں ریاستی چیف سکریٹری شانتی کماری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے مکمل معلومات کے ساتھ
جوابات بھیجیں۔
چیف سکریٹری نے سکریٹریٹ میں سینئر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
انہوں نے کہا کہ سینئر عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ بجٹ سیشن کے موقع پر حاضر رہیں تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ خلا کی کوئی کمی نہ ہونے پائے۔