نئی دہلی، 31 جنوری (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے پہلے اشاروں ہی اشاروں میں اپوزیشن جماعتوں کو ایوان میں اچھا برتاؤ کرنے کی نصیحت کی اور ان سے مثبت بحث میں حصہ لینے کی اپیل کی۔
مسٹر مودی نے صدر کے خطاب سے پہلے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں میڈیا کے ذریعے تمام جماعتوں سے کہا کہ وہ بحث میں حصہ لے کر حکومت کو مستفید کریں۔ اشاروں اشاروں میں سرمائی اجلاس کے دوران ان کے رویے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا 'پچھلی بار ایوان کا رخ ہم سب نے دیکھا ہے۔ آج ملک میں بیداری ہے۔
ہر شہری گھر سے سرگرمی کو دیکھتا ہے۔ عام انسانوں تک ساری باتیں پہنچتی ہیں'۔انہوں نے کہا کہ ایوان کے اندر بحث میں جن کی دلچسپی نہیں ہوتی ان کے تئیں ناراضگی ہوتی ہے۔
وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ اجلاس کے وقت کا استعمال گہرائی اور معلومات سے بھرپور بحث کے لئے کیا جائے گا اور اس طرح تمام اراکین پارلیمان حکومت کو مستفید کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'سب کو اپنے علاقے میں جانا پڑتا ہے۔ اس وبار ایوان میں اعلی مثبت سلوک کا فائدہ میدان میں نظر آئے گا۔ ایوان میں سب کا ساتھ لیکر ملک کے لئے کام کرنے کے فیصلے میں ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں'۔