the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ:18 فروری(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو و سابق وزیر اعلی مایاوتی نے یوگی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ کو عوامی توقعات کے ساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست کی ترقی اور 22 کروڑ عوام کی فلاح ممکن نہیں ہے۔
محترمہ مایاوتی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’ یوپی حکومت کی جانب سے آج اسمبلی میں پیش کیا جانے والا بجٹ عوامی توقعات اورامیدوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔ اس بجٹ سے اترپردیش کی ترقی اور یہاں کی 22 کروڑ عوام کا فلاح ممکن نہیں ہے۔
بی ایس پی سریمو نے مزید لکھا’’ یہی برا حال ان



کے سابقہ بجٹ کا بھی تھا۔ جو عوامی مفاد/فلاح کے معاملے میں بی جے پی کی کمزور منشی کا نتیجہ ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بجٹ میں بڑے بڑے وعدے کئے ہیں جو گذشتہ تجربات کی بنیاد پر کھوکھلے اور کاغذی زیادہ لگتے ہیں۔
انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا’’ یوپی حکومت کے آج کے بجٹ میں جو بھی بڑے بڑے دعوے/وعدے کئے گئے ہیں وہ گذشتہ تجربات کی بنیاد پر کافی کھوکھلے اور کاغذی معلوم ہوتے ہیں۔ مرکزی حکومت کی طرح یوپی بی جے پی حکومت ایسے دعوی و وعدے کیوں کرتی ہے جو لوگوں کو عام طور سے زمینی حقیقت سے دور اوریقین کے قابل نہیں ہوتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.