the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، یکم فروری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا ہے کہ 2020,21 کا بجٹ گاؤں اور کسانوں کو مرکز میں رکھ کر بنایا گیا ہے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی صورتحال میں پیش کیا گیا ہے جس میں ترقی کا اعتماد بھی موجود ہے۔ ہم نے ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے، نوجوانوں کے لئے نئے امکانات کے دروازے کھولنے ، انسانی وسائل کو نئی بلندیوں پر لے جانے ، نئے شعبوں میں بنیادی ڈھانچوں کی ترقی ، ٹیکنالوجی کو اپنانے اور نئی اصلاحات لانے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں زراعت کے شعبہ پر زور دیا گیا ہے اور اس سے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ یہ بجٹ افراد ، سرمایہ کاروں ، صنعت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لائیں گی۔ اس سے لوگوں کی ترقی ہوگی اور تمام شعبوں کی ترقی



ہوگی۔
انہوں نے بجٹ کو لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ ایسی صورتحال میں پیش کیا گیا ہے کہ کورونا بحران نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے عام شہریوں پر بوجھ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ "کورونا کی وجہ سے بہت سے ماہرین یہ فرض کر رہے تھے کہ حکومت عام شہریوں پر بوجھ بڑھائے گی۔ لیکن مالی استحکام کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بجٹ کا سائز بڑھانے پر زور دیا۔ ‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ سے کورونا کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے انسانی وسائل میں ترقی ہوگی، نئی بہتری آئے گی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں حکومت نے مالی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے بجٹ کے سائز میں اضافہ پر زور دیا ہے اور شہریوں پر دباؤ نہیں ڈالا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.