the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، یکم فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سال 2022-23 کا عام بجٹ عوام دوست اور ترقی پسند ہے اور اس نے کورونا وبا کے دوران روزگار کے نئے مواقع کے ساتھ ساتھ اعتماد میں اضافہ کیا ہے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کو لوک سبھا میں عام بجٹ پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہاکہ "یہ بجٹ 100 سال کی خوفناک آفت کے دوران اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔
یہ بجٹ مزید انفراسٹرکچر، زیادہ سرمایہ کاری، زیادہ ترقی اور زیادہ روزگار کے نئے امکانات سے بھرا ہوا ہے۔ اس سے سبز روزگار کا میدان بھی کھلے گا۔ یہ بجٹ معیشت کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے



لیے بہت سے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
غریبوں کے لیے بجٹ کے انتظامات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "اس بجٹ کا ایک اہم پہلو غریبوں کی فلاح و بہبود ہے۔ ہر غریب کے پاس پکا گھر ہو، نل سے پانی، بیت الخلا، گیس کی سہولت، ان سب پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی پر بھی یکساں زور دیا گیا ہے۔
پہاڑی علاقوں میں کنیکٹیوٹی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "ملک میں پہلی بار، ہماچل، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر، شمال مشرق میں ایسے علاقوں کے لیے پروت مالا یوجنا شروع کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ پہاڑوں پر نقل و حمل کا جدید نظام بنائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.