سری نگر/فروری(ایجنسی) جموں وکشمیرکے ضلع بڈگام سے بڑی خبرآرہی ہے۔ بڈگام میں انڈین ایئرفورس کا ایک جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہوکرتباہ ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انڈین ایئرفورس کا ایک جنگی طیارہ ضلع بڈگام کے گریند کلان نامی گاﺅں میں ایک کھلے میدان میں گرکرتباہ ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں پائلٹوں کی موت ہوگئی ہے۔
تاہم ایک رپورٹ کے مطابق واقعہ میں طیارے کے دوپائلٹوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس اوربچاﺅ ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ چکی ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جنگی طیارہ ایک کھلے میدان میں گرگیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ طیارہ کے زمین پرگرنےکے ساتھ ہی ایک زور داردھماکہ ہوا، جس کی آوازدوردورتک سنی گئی۔