نئی دہلی 12 دسمبر (ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں حکومتوں کی تشکیل کے لئے کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
محترمہ مایاوتی نے یہاں بدھ کے روز دونوں
ریاستوں میں کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں عوام نے کانگریس کو دل سے منتخب کیا ہے جس کے لئے بی ایس پی عوام کے ووٹوں کا احترام کرتی ہے اور سماج کے محروم و پسماندہ طبقات کے مفاد میں مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں بھی ان کی پارٹی کانگریس کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔