the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 دسمبر ( یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ہو رہے پر تشدد مظاہروں کے درمیان بدھ کے روز صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند سے ملاقات کی اور شہریت ایکٹ میں کی گئی تبدیلیوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔بی ایس پی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمان ستیش چندر مشرا کی قیادت میں پارٹی کے سبھی اراکین پارلیمان کا ایک وفد صدر جمہوریہ سے راشٹر پتی بھون میں ملا اور ان کو ایک میمورنڈم سونپا ۔ وفد میں پارٹی کے راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے ارکین پارلیمان شامل تھے ۔ صدر جمہوریہ



سے ملاقات کے بعد مسٹر مشرا نے صحافیوں سے کہا کہ صدر کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ پارٹی نے صدر سے نئے قانون کو واپس لینے اور اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ صدر جمہوریہ سے احتجاج کو دبانے کے لیے کی جا رہی پولیس کارروائی کی بھی جانچ کی مانگ کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سمیت متھرا، مئو اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں جنہیں روکنے کے لئے پولیس سخت کارروائی کر رہی ہے ۔ اس کی جانچ کی جانی چاہئے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.