: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں، 11 مئی (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) اہلکاروں نے جمعہ کی شام دیر گئے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک پاکستانی ڈورن پر گولیاں چلا کر اس کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف جوانوں نے جمعہ کی شام دیر گئے سانبہ میں بین الا قوامی سرحد کے نزدیک پاکستان کی طرف سے ایک
ڈورن کی نقل و حمل دیکھی۔ انہوں نے کہ ڈورن کی سر گرمی دیکھتے ہی جوانوں نے اس کی طرف قریب دو در جن گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ واپس جانے پر مجبور ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے فوراً بعد نرائین پور اور رام گڑھ سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کہیں اس ڈرون نے علاقے میں ہتھیار یا منیشات نہ ڈالے ہوں۔