نئی دہلی ، 9 جون (یو این آئی) بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بدھ کو ہندوستانی علاقے میں بھٹک کر آنے والے ایک بنگلہ دیشی نوجوان کو اس کے ملک بھیجوادیا۔
بی ایس ایف حکام نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ ضلع کے ساویر گاؤں کا رہنے والا 12 سالہ حسنور جمال ابھک کو اتوار کو ڈوکی گاؤں کے علاقے میں پیدل چلتے ہوئے مقامی لوگوں نے پایا تھا۔
جمال کو لوگوں نے مغربی جنتیا ہلس کے ڈوکی پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا تھا۔ دوسرے دن انھیں بی او پی ڈاکی کے بی ایس ایف کوائے کمانڈر کے حوالے کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ منگل کو بی ایس ایف بارڈر آؤٹ پوسٹ داؤکی اوربارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) بارڈر پر دونوں ممالک کی سیکورٹی فورسز کے مابین 'فلیگ میٹنگ' کے دوران بی جی بی کے حوالے کیا گیا۔