: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 3 مئی (ذرائع) بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) پارٹی کے صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے منگل کو کہا پارٹی مہاراشٹرا میں بڑا قدم اٹھانے اور پڑوسی ریاست میں سیاسی طوفان برپا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے-
مہاراشٹر میں پارٹی کی موجودگی تیزی نظر آرہی ہے اور محسوس کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر لوگوں کا زبردست ردعمل ہے اور بی آر ایس کے ایک مضبوط طاقت کے طور پر ابھرنے کے آثار دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بن گیا ہے-