5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
حیدرآباد، 2 فروری (ذرائع) بی آر ایس کے صدر اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی تلنگانہ کے قیام کی ذمہ دار ہے اور وہ ریاست کے مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
جمعرات کو ایم ایل اے کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد کے سی آر نے کہا،
"بی آر ایس نے ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، پچھلے دس سالوں میں عوام
کی امنگوں کو پورا کیا۔ وہ ریاست
تلنگانہ کے مفادات کا تحفظ جاری رکھے گی۔
گجویل ایم ایل اے کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد کے سی آر نے اپنی
پارٹی کے ممبران اسمبلی بشمول کارگدار صدر کے ٹی راما راؤ، سابق اسپیکر پوچارم
سرینواس ریڈی، ہریش راؤ، سرینواس یادو، پرشانت ریڈی، ملا ریڈی، جگدیش ریڈی، کے پی
وویکانند، دانم ناگیندر اور کئی لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی۔