حیدر آباد 15 مارچ (یو این آئی) بھارت راشٹر سمیتی (بی آرایس) نے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی کی اسمبلی میں تقریر کا بائیکاٹ کیا اور گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر پر وزیر اعلیٰ کے جواب کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔
ایوان سے نکلنے سے قبل ، بی آرایس کے لیڈروں نے اعلان کیا کہ ان کی
پارٹی اس لیڈر کی تقریر کا بائیکاٹ کر رہی ہے، جس نے مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ( کے سی آر ) کی موت کی خواہش کی تھی۔
بی آرایس کے ارکان اسمبلی نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ریمارکس، جن میں انہوں نے کے سی آر کو اسٹریچر پر ایک شہید قرار دیا، انتہائی توہین آمیز ہیں۔