حیدرآباد، 10 دسمبر(ذرائع) بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے حیدرآباد میں احتجاج کے دوران سوشل ہیلتھ کارکنوں (آشا) کے کارکنوں پر مبینہ حملے میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بی آر ایس کے کار گذار صدر کے ٹی راما راؤ نے منگل کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کا دورہ کیا اور پولیس اہلکاروں کے مبینہ حملہ میں زخمی ہونے والی آشا ورکر سے ملاقات کی۔ بی آر ایس لیڈر نے زخمی
خاتون کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اس مسئلہ کو اسمبلی میں اٹھانے کا وعدہ کیا۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے راما راؤ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس افسران کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔
کے ٹی آر نے کہا کہ ایک اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اور ایک سرکل انسپکٹر نے پیر کو کوٹھی میں ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ہیلتھ آفس میں خواتین مظاہرین کے ساتھ بدتمیزی کی۔