: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 27 جنوری (ذرائع) بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ یکم فروری کو اسمبلی میں تلنگانہ اسپیکر گڈم پرساد کمار کی موجودگی میں گجویل ایم ایل اے کے طور پر حلف لیں گے۔ تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات نومبر میں ہوئے تھے اور 3 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایم ایل ایز کی اکثریت نے 9 دسمبر کو حلف لیا، جس کی صدارت پرو ٹرم اسپیکر اکبر الدین
اویسی نے کی تھی- تاہم، کے سی آر حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ 8 دسمبر کو میدک میں واقع اپنے ایراویلی فارم ہاؤس میں واش روم میں پھسلنے کے بعد ان کے کولہے میں فریکچر ہوگیا تھا۔ اس کے بعد انہیں علاج کے لیے یشودا اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی سرجری بھی ہوئی۔ اب کے سی آر صحت یاب ہو رہے ہیں اور جلد ہی تلنگانہ کی سیاست میں سرگرم ہو جائیں گے۔