: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
صنعا، 19 فروری (یو این آئی) یمن کی حوثی تحریک، جسے انصار اللہ بھی کہا جاتا ہے، نے خلیج عدن میں برطانوی روبیمار کارگو جہاز پر حملہ کیا جس سے جہاز کو شدید نقصان پہنچا حوثی فوج کے ترجمان یحیی ساری نے پیر کو یہ دعویٰ کیا انہوں نے ٹیلی
گرام میں ایک بیان میں کہا، "یمن کی مسلح افواج کی بحریہ نے ایک مخصوص فوجی آپریشن کیا جس میں متعدد موزوں بحری میزائلوں کے ساتھ خلیج عدن میں ایک برطانوی جہاز 'روبیمار' کو نشانہ بنایاگیا" حملے میں جہاز کو تباہ کن نقصان پہنچا اور مکمل طور پر رک گیا۔