: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
واشنگٹن، 13 جنوری (یو این آئی) امریکی ارب پتی تاجر ایلون مسک نے پیر کو برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر پر امریکی صدارتی انتخابات کو نقصان پہنچانے کے لیے ایجنٹ بھیجنے کا الزام لگایا مسٹر مسک نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا،
"مسٹر سٹارمر نے امریکی انتخابات کو نقصان پہنچانے کے لیے امریکہ میں ایجنٹ بھیجے انہوں نے یہ تبصرہ ایک پوسٹ کے تناظر میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ مسٹر سٹارمر کو امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔