ووہان/31جنوری(ایجنسی) برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے آج یہاں کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی کمپنیوں کی توسیع میں اضافے کے لئے فوری اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ تھریسا مےچین کے دورے پر ہیں اور یہاں چینی رہنماؤں سے
تبادلہ خیال کریں گی۔
تھریسا مے نے نامہ نگاروں کو بتایا 'ہم چین کے ساتھ تجارتی سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں'۔ وہ ووہان میں 500 کروڑ پاؤنڈ کے تعلیمی معاہدے کا اعلان کریں گی۔