لندن، 21 دسمبر :- برطانوی وزیر اعظم ٹریسا میے نے پارلیمانی دفتر کے کمپیوٹر میں فحش مواد پائے جانے کے معاملے میں گمراہ کن معلومات فراہم کرنے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نائب وزیر اعظم ڈیمین گرین کو برخاست کر دیا ہے۔
اس واقعہ پر کافی بوال مچا تھا اور مسٹر ڈیمیئن نے ان الزامات سے انکار کیا تھا لیکن
بعد میں پورے معاملے کی جانچ میں پتہ چلا کہ انہوں نے اس کے بارے میں گمراہ کن معلومات دی تھیں۔
مسٹر ڈیمیئن نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ انہوں نے وہ فحش مواد نہیں دیکھی ہے لیکن یہ بھی تسلیم کیا کہ اس بارے میں گمراہ کن معلومات دی ہے کہ پولیس نے ہی انہیں اس کے بارے میں اطلاع دی تھی۔