نئی دہلی، 07 جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہو چکی ہے اور وہاں امن کی بحالی عام آدمی پارٹی کی حکومت کے بس میں نہیں ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے منگل کو مشہور پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسی والا کی تعزیتی میٹنگ میں شرکت کے لیے پنجاب کے مانسا ضلع کے موسیٰ گاؤں گئے اور ان کی والدہ، والد اور خاندان کے
دیگر افراد سے ملاقات کرکے ان سے تعزیت پیش کیا۔
موسی گاؤں میں متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ "کانگریس لیڈر سدھو موسی والا جی کے والدین جس دکھ سے گزر رہے ہیں اسے بیان کرنا مشکل ہے۔ انہیں انصاف دلانا ہمارا فرض ہے اور ہم ایسا کریں گے۔ ریاست کا امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ پنجاب میں امن و سکون برقرار رکھنا عام آدمی پارٹی کی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔