: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،14جولائی (یو این آئی) ہندوستان فوج کی شاندار روایت کی انتہائی مضبوط کڑیوں میں ایک نوشیرا کا شیر،عظیم محب وطن برگیڈئیر محمد عثمان کا آج 15جولائی کو یوم پیدائش ہے لیکن بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ ہم لوگ ان کی
قربانیوں کو تقریباً بھول چکے ہیں ابھی حال ہی میں 3 جولائی کو ان کا یوم شہادت خاموشی کے ساتھ گذر گیا ہمارے اپنے لوگوں نے انہیں یاد تک نہیں کیا ان خیالات کا اظہار سابق آئی پی ایس افسر ایم ڈبلیو انصاری نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کیا۔